اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اردو بھائی چارہ کو فروغ دینے والی زبان ہے اور ان کی حکومت اس کے فروغ کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔
مسٹر یادو نے اترپردیش اردو اکیڈمی اور لکھنؤ مہوتسو کے زیر
اہتمام منعقد مشاعرہ کے موقع پر کل دیر رات کہا کہ ریاستی حکومت اردو کی ترقی کے لئے کئی فیصلے کرچکی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید فیصلے کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اردو اور ہندی کی ترقی سے ملک کو مزید استحکام حاصل ہوگا